مہمند : نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے قبائل سپر لیگ کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ
ضلع مہمند۔ضلع مہمند کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے قبائل سپر لیگ کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ۔قبائل لیگ کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔قبائل سپر لیگ میں شامل مہمند فرنچائز کے سپانسر اور بیلاڈونا انٹرنیشنل کے اونر ڈاکٹر حیدر علی مومند کی ساتھیوں سمیت مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس۔
قبائل سپر لیگ میں شامل مہمند فرنچائز کے سپانسر اور بیلاڈونا انٹرنیشنل کے اونر ڈاکٹر حیدر علی مومند نے اپنے ساتھیوں سمیت مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے ارباب خان، نصیر احمد،فضل رحمان،نور اللہ و دیگر کے ساتھ مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔کہ قبائل سوپر لیگ میں مہمند فرنچائز کو سپانسر کرنے کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ یہاں کے کھلاڑیوں کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں سات ضم شدہ اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اور تمام اضلاع میں سب سے پہلے مہمند فرنچائز کے ساتھ پانج سالہ معاہدہ کیا گیا ہے۔جوکہ مہمند قوم کیلئے فخر کی بات ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگ سے پہلے تمام اضلاع میں اوپن ٹرائل میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جبکہ ٹرائل میں شامل ہونے کے لئے کھلاڑیوں کی ضلع مہمند کا رہائشی ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں کوئی بھی ٹیم کامیاب ہوگئے تو یہ جیت تمام قبائلیوں کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس لیگ کے ذریعے دنیا بھر میں قبائل کی جانب سے امن اور خوشحالی کا پیغام جائیگا۔اور اس لیگ میں شامل قبائلی نوجوانوں کو اپنی بہترین صلاحیتوں کو نکھارنے کاسنہری موقع ملے گا۔ اور ہمارے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے مہمند کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ ٹرائل میں حصہ لینے کے لئے بھر پور تیاری شروع کریں۔