Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ تعلیم شیخوپورہ کی تاریخی کامیابی، طالبات نے کراٹے میں پانچ میڈلز حاصل کرلئے

محکمہ تعلیم شیخوپورہ کی تاریخی کامیابی، طالبات نے کراٹے میں پانچ میڈلز حاصل کرلئے

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)محکمہ تعلیم شیخوپورہ کی تاریخی کامیابی، طالبات نے کراٹے میں پانچ میڈلز حاصل کرلئے۔ڈپٹی کمشنر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ،ڈی ای او سیکنڈری اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سپورٹس شیخوپورہ کو شہریوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری۔تفصیل کے

مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والی انٹر سکولز کراٹے چیمپئین شپ میں لاہور ڈویژن کے سکولوں کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔محکمہ تعلیم اور ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی نگرانی میں شیخوپورہ کے مختلف سکولوں کی طالبات پر مشتمل کراٹے ٹیم تشکیل دی گئی

۔کراٹے ٹیم انڈر 35 ,40, 45 اور 50 کلو گرام پر مشتمل تھی۔فاطمہ جناح ہائی سکول شیخوپورہ کی طالبہ خدیجہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور انڈر 50 کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ اور انڈر 45 کلو گرام کیٹیگری میں گورنمنٹ حاجرا شریف ہائی سکول ہنجرانوانوالہ کی طالبہ نمرا نے بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا

۔جبکہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول جنڈیالہ روڈ کی طالبہ سحرش نے انڈر 40 کیٹیگری میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کیا۔گورنمنٹ فاطمہ جناح ہائی سکول کی طالبات عریج اور ایمان فاطمہ نے مختلف کیٹیگریز میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈلز حاصل کئے ہیں۔

ایک ہی چیمپئن شپ میں پانچ میڈلز حاصل کرنے پرصوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود، ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی ، سیکرٹری جنرل پاکستان کراٹے فیڈریشن عندلیب سندھو، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوید شاکر ، ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے عہدیداران ،مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور

کھیلوں کی تنظیموں کے آفیشیلز نے ڈی سی شیخوپورہ رانا شکیل اسلم ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میاں شفقت حبیب ،ڈی ای او سیکنڈری رانا اشرف، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سپورٹس آسیہ، ہیڈمسٹریس فاطمہ جناح ہائی سکول مسز ثمینہ بخاری، ہیڈمسٹریس گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول جنڈیالہ روڈ مسز عفت اور ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ حاجرہ شریف گرلز ہائی سکول مسز شمسہ کو مبارکباد دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے

Exit mobile version