Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹھٹھہ :سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے تحت کینجھر کے ساحل پر بین الاقوامی جنگلات کا دن منایا گیا

ٹھٹھہ :سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے تحت کینجھر کے ساحل پر بین الاقوامی جنگلات کا دن منایا گیا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) اور ACF کی جانب سے ECHO پروجیکٹ کے تحت کینجھر کے ساحل پر بین الاقوامی جنگلات کا دن منایا گیا پروگرام کی صدارت ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کی۔ اس موقع پر ایس آر ایس او کے ریجنل منیجر غلام رسول سمیجو، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عبدالجبار بھٹی بھی موجود تھے۔ ایس آر ایس او کے

ڈسٹرکٹ منیجر احمد خان سومرو، سینئر پراجیکٹ ڈی آر آر اے سی ایف عفت، اے سی ایف منیجر ذیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خدا بخش بہرانی، سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس کی لیکچرار سیدہ فضا شاہ، سماجی کارکن حمیرا علی، کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک کے صدر انیس ہلائیو ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ارشاد علی گاندرو، سیکرٹری اطلاعات سید شیر علی شاہ کاظمی

سمیت دیگر سماجی و سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، محکمہ جنگلات، دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و مرد اور صحافی بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ ECHO پراجیکٹ کے مالی تعاون سے SRSO اور ACF سندھ ضلع ٹھٹھہ کی 10 آفات زدہ یونین کونسلوں میں کمزور اور غیر محفوظ آبادی اور مسلسل آفات اور ہنگامی حالات میں بااختیار بنانے کے پروگرام کے تحت کام کر رہی ہے ۔

10 یونین کونسلوں کے 50 دیہات میں پودے لگائے گئے‘ ہم زیادہ سے زیادہ شجرکاری کر کے اپنے علاقوں اور ماحولیات کو بچا سکتے ہیں‘ پروگرام کے دوران 3000 پودے لگا کر شجر کاری مہم اور 1000 پودے جنگلات میں تقسیم کئے گئے۔

Exit mobile version