20

ضلع مہمند۔ غلنئی میں23 مارچ تقریب جوش وجذبے سے منایا گیا

ضلع مہمند۔ غلنئی میں23 مارچ تقریب جوش وجذبے سے منایا گیا

ضلع مہمند۔(افضل صافی )غلنئی میں23 مارچ تقریب جوش وجذبے سے منایا گیا۔ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کے موقع پرمختلف محکموں کے نمائندوں سمیت قومی مشران کی شرکت۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی ڈی سی مہمند کے آفس میں پروقار تقریب منعقد ہوا۔تقریب میں مختلف محکموں کی نمائندوں سمیت قومی مشران نے شرکت کی۔ صبح 9 بجے پرچم کشائی ہوئے

مہمند پولیس کی چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔پرچم کشائی میں بچوں نے گل پاشی اور ملی نغمے گائیں ۔ اس موقع پر عمائدین اور اے ڈی سی میر خواص خان اور دیگر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے محبت ایمان حصہ ہے اپنے ملک میں امن و امان قائم رکھنے والے ہمارے ہیرو ہے

اور اس ملک کی دفاع ہم سب پر فرض ہے۔ ملک ہمیں بڑی قربانیوں کے بدولت ملا ہے۔ ملک کے ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت اور عوام ملکرکردار ادا کرنا ہوگا۔ آخر میں ملک کی ترقی خوشحالی اور امن و امان قائم کرنے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں