ٹھٹھہ۔ الریاض انگلش لینگویج سینٹر دھابیجی میں جام احسان کا خطاب
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی میں یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے الریاض کمپیوٹر اینڈ انگلش لینگویج سینٹر دھابیجی کے زیر اہتمام حورین اکیڈمی دھابیجی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جام احسان جوکھیو مہمان خصوصی تھے جام احسان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں
کہ ہمارے پاس آزاد ملک اور قومی ہیروز ہیں۔ اس خوبصورت وطن کے حصول کے لیے قربانیاں دیں گئیں اب اس کو بچانا ہمارا فرض ہے۔ ڈائریکٹر الریاض کمپیوٹر اینڈ انگلش لینگویج سینٹر ریاض احمد جوکھیو نے تمام مہمانوں کو اجرک کا تحفہ دیا
اور مہمان خصوصی جام احسان جوکھیو ، صدر پریس کلب دھابیجی مقصود جوکھیو ، بابو بشیر جوکھیو ، عمران جوکھیو ، علی عباس بلوچ کو شیلڈ پیش کی گئیں اس دوران نواز کاتیار ، شکیلہ جوکھیو بھی موجود تھیں