لاھور: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فاؤنڈر چیئرمین راجہ حسن اختر کا لاہور بزنس مین فرنٹ سے علیحدگی کا اعلان
لاھور (نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فاؤنڈر چیئرمین راجہ حسن اختر نے لاہور بزنس مین فرنٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں آزادگر وپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برسر اقتدار گروپ کو ٹف ٹائم دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد گروپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی آزاد حیثیت سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے
اندر مثبت تبدیلی کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گا ۔ آزادگروپ لا ہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپوزیشن کے دیگر گروپوں سے رابطہ مہم تیز کرکے اپوزیشن کے تمام دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے مضبوط اپوزیشن تشکیل دے گا۔ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے اندر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کررہے تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعتراف کیا کہ الیکشن 2020 اور 2021 کا الیکشن نالڑ کے ہم نے بہت بڑی غلطی کی ۔انہوں نے مزید کہا
کہ آئندہ ہم کسی صورت میں برسراقتدار الائینس کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر سر پرست اعلی ڈاکٹر احسن وارث ، چیئر مین سید سلمان علی کو چیئرمین ، میاں طارق صدیق ، سابق چیئرمین میاں محمد نواز ، آغا عدنان ، شیخ عرفان علی نصرت بٹ ، سیکرٹری جنرل میاں عمران اصغر بند یسین ، میاں عارف صدیق اللہ رکھا ، صدر لا ہور ، انڈسٹریل سیونگ مشین ایسوی ایشن ، کاشف مجید اور مختلف مارکیٹوں کے صدور نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے
وکلا مبرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ڈیری انڈسٹری سے سید عمران بخاری ، کاشف مجید اور ٹوریزم سیکٹر سے اخلاق احمد ، آؤٹ ڈور ایڈورٹائیزمنٹ کمپنی سے عثمان علی تارڑ ، صدام اطہر خان اور فروٹ اینڈ ویجیٹیل سیکٹر سے سید فہد نے پریس کانفرنس میں اپنے اپنے سیکٹر کی نمائندگی کی ۔ مجاہد چو ہدری ایڈوکیٹ ،
راجہ اختر نواز ایڈ وکیٹ ، راجہ خرم ایڈوکیٹ نے ممبرز وکلاء کی نمائندگی کی ۔ تمام مارکیٹوں کے صدور اور مختلف سیکٹرز سے آۓ ہوۓ نمائندوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آزادگروپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اپنے اپنے سیکٹرز کے اندرموجودتمام ووٹرز سے انفرادی ملا قاتوں کا سلسلہ جلدی شروع کر دیں گے ۔