اسلام گڑھ: گریڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر کی مینٹیننس کی وجہ سے واپڈا کی طرف سے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)اسلام گڑھ گریڈ اسٹیشن کے 132KV کے ٹرانسفارمر کی مینٹیننس کی وجہ سے واپڈا کی طرف سے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جو مورخہ 28مارچ 2022 صبح 9 بجےسے 31 مارچ 2022 شام 4 بجے تک اسلام گڑھ و مضافات میں مکمل بجلی بند رہنے کا ہے
حکام بالا کی ہدایات کے مطابق ہم کوشش کریں گے کہ جلد از جلد مین ٹیننس کا کام مکمل ہو تاکہ بجلی کو جلد بحال کیا جا سکے تاکہ عوام کو کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار ایکسین برقیات چکسواری ارسلان انجم نے چنارپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان آنے سے قبل 132کے وی کے ٹرانسفارمر کی مینٹیننس ہونا بہت ضروری تھی تاکہ ماہ مقدس میں کسی پریشانی سے محفوظ رہا جا سکے کیونکہ واپڈا کی چیکنگ کے مطابق گریڈاسٹیشن کی مینٹننس ہونا بہت ضروری تھی
جو نہ ہوتی تو گرمی بڑھنے پر ٹرانسفارمر کے جل جانے کا اندیشہ تھا جس کی مرمتی میں 15 سے 20 دن لگ جاتے اس لیے ابھی موسم قدرے بہتر ہے اس لیے اس کی فوری مرمتی کی جانی ضروری ہے انھوں نے مزید کہا کہ چنار پریس کلب اسلام گڑھ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر آگاہی مہم چلائیں تاکہ لوگوں کو مینٹیننس کے سلسلے میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کے بارے میں علم ہو اور وہ بالخصوص مریض احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں تاکہ بجلی کی بندش کے دوران انھیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
۔البتہ آفیسران بالا سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ چکسواری سے اسلام گڑھ،کراس، پلجورہ،کاکڑہ کسگمہ و دیگر علاقوں جہاں بجلی کی مکمل بندش ہو گی کو عارضی چند گھنٹوں کے لیے بجلی فراہمی کو ممکن بنایا جائے
جس پر کام جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ متعلقہ تمام علاقوں کو دن میں 2 یا 3 گھنٹے بجلی فراہمی کو ممکن بنائیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان لوڈشیڈنگ کے 4 دنوں میں بجلی کا غیرضروری استعمال بالکل نہ کریں تاکہ تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔