نواز اور اتحادیوں کے حوالے سے چلائی جانے والی خبر جھوٹ اور من گھڑت ہے: ن لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف اور اتحادیوں کے حوالے سے چلائی جانے والی خبر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے، نوازشریف اور اتحادیوں کے حوالے سے چلائی جانے والی خبربھی بالکل جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں، اتحادی عوام کی خواہشات پر چلیں گے۔