Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ : گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد

اسلام گڑھ : گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے ) پاکستان کاقیام آباؤ اجداد کی لازوال اور بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔آو آج کے روز عہد کریں کہ کشمیر کی آزادی کے لیے آباؤ اجداد کی تاریخ کو دوہرائیں۔23مارچ عزم و حوصلے کے تجدید کا دن ہے۔پاکستان کا خواب کشمیری نوجوان علامہ اقبال نے دیکھا۔نام رحمت علی نے تجویز کیا

اور عملی جدو جہد ہر محب اسلام نے کی۔پاکستان کے حصول کے لیے مسلمانوں کے کٹھن منزل سے گزرنا پڑا۔آج کشمیری سوشل میڈیا کے ذریعے جنگ اور کشمیر جیتنے کی بات سوچ رہے ہیں جبکہ آزادی کے لیے ہمیں،بدر،خندق،قدسیہ کی تاریخ کے اعمال کو اپنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں منعقدہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے صدر معلم مختار احمد،سینئر

مدرس لیاقت علی،ٹیکنیکل سینئر مدرس محمد انور نے کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے طالب علم حیدر علی نے کیا۔گلہائے عقیدت طالب علم سعد بشیر نے پیش کیے۔تقریب کی صدارت صدرِ معلم مختار احمد نے کی۔تقریب میں محمد مجید،پی ای ٹی ظہیر اسلام،لیاقت علیEST,سید فیضان،محمدعمران کمپیوٹر انسٹرکٹر،محمد مالک ،قاری کبیر حسین ،محمد یعقوب،مقصود حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Exit mobile version