اسلام گڑھ : انجمن تاجراں اسلام گڑھ کا ڈپٹی کمشنر میرپور کو مکتوب،ایس سی کی جانب سے سڑک کنارے پول نصب کرنے پر تشویش کا اظہار
اسلام گڑھ(نامہ نگار) انجمن تاجراں اسلام گڑھ کا ڈپٹی کمشنر میرپور کو مکتوب، ایس سی کی جانب سے سڑک کنارے پول نصب کرنے پر تشویش کا اظہار، یہی پولز تجاوزات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ پولز کو سڑک کی حدود سے باہر نصب کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں اسلام گڑھ کے رہنما لالہ تصدق علی رفیقی نے
اسلام گڑھ کی تاجر برادری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر میرپور میرپور چوھدری امجد اقبال کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ایس سی او کی طرف سے نصب کیے جانے والے نئے پولز پر تحفظات کااظہار کیا گیا ہے۔
تاجر برادری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ پولز تجاوزات کو تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اس لیے انہیں سڑک کی حدود سے باہرنصب کرنے کے لیے اقدام اٹھائے جائیں تاکہ مستقبل میں تجاوزات کو آڑ فراہم نہ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور نے اس معاملہ کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی ہے