67

صارفین جلد ہی گوگل کے ذریعے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بھی لے سکیں گے

صارفین جلد ہی گوگل کے ذریعے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بھی لے سکیں گے

صارفین جلد ہی گوگل کے ذریعے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بھی لے سکیں گے

گوگل کے مطابق صارفین جلد ہی گوگل کے ذریعے ڈاکٹر سے اپنی اپائنٹمنٹ لے سکیں گے۔ —فوٹو: فائل
گوگل کے مطابق صارفین جلد ہی گوگل کے ذریعے ڈاکٹر سے اپنی اپائنٹمنٹ لے سکیں گے۔ —فوٹو: فائل

معروف  بین الاقوامی سرچ انجن گوگل کے مطابق صارفین جلد ہی گوگل کے ذریعے ڈاکٹر سے اپنی اپائنٹمنٹ لے سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہےکہ وہ ایک نئے سرچ فیچر کا تجربہ کرے گا جس کی مدد سے صارفین  گھر بیٹھے آسانی سے اپنے ڈاکٹر سےاپائنٹمنٹ لے سکیں گے۔ 

رپورٹس کے مطابق گوگل نے گزشتہ دنوں اپنے دوسرے سالانہ ہیلتھ ایونٹ’ دی چیک اپ’ کے دوران اس پیش رفت کا اعلان کیا۔

کمپنی کے مطابق  یہ فیچر اب بھی تیار ہو رہا ہے تاہم گوگل جلد ہی  یہ سہولت پورے امریکا میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

اس کے علاوہ گوگل نے عالمی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اقدامات پر تحقیق کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

کمپنی نے اپنی الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق کے لیے نارتھ ویسٹرن میڈیسن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل اس بات پر بھی تحقیق کر رہا ہے کہ آنکھوں کی تصاویر مختلف طبی حالات کی شناخت میں کس طرح مدد کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں