Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خط خفیہ دستاویز ہے، ایسے نہیں دکھاسکتے، عسکری قیادت سے شیئر کیا ہے: شاہ محمود

خط خفیہ دستاویز ہے، ایسے نہیں دکھاسکتے، عسکری قیادت سے شیئر کیا ہے: شاہ محمود

خط خفیہ دستاویز ہے، ایسے نہیں دکھاسکتے، عسکری قیادت سے شیئر کیا ہے: شاہ محمود

جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، وزیراعظم کی جلسے میں پیشکش— فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں وزیراعظم نےجوخط دکھایا وہ عسکری قیادت سےشیئرکیاہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، وزیراعظم کیا اورکس سےکہنا چاہتے ہیں وہ ان کی صوابدید ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیا گیا، یہ خفیہ دستاویز ہے اسے ایسے نہیں دکھاسکتے، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

Exit mobile version