لوگ ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے خط نکال کر سرپرائز بتا دیا
جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئےکہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے ، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کےکہنے پر چل رہے ہیں۔
خیال رہےکہ وزیراعظم کافی عرصے سےکہہ رہے تھےکہ وہ 27 اکتوبرکو جلسے میں بڑا سرپرائز دیں گے، اس حوالے سے بہت چہ مگوئیاں اور تبصرے بھی کیے جارہے تھے ۔