لیگی وفد سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی زرداری ہاؤس پہنچ گئے
لیگی وفد سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی زرداری ہاؤس پہنچ گئے
چوہدری پرویز الٰہی نے آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ اورچوہدری سالک حسین بھی پرویز الہی کے ہمراہ تھے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، ملاقات میں ن لیگی وفد اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی باقاعدہ پیش کش کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ق لیگ نے ن لیگ کی پیش کش پر جواب دینےکے لیے 2 دن کی مہلت مانگی ہے، دونوں جماعتوں کا اس دوران رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔