عمران خان نے ڈراما کیا، خود ہی پرچیاں لکھ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان 31

عمران خان نے ڈراما کیا، خود ہی پرچیاں لکھ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے ڈراما کیا، خود ہی پرچیاں لکھ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے ڈراما کیا، خود ہی پرچیاں لکھ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ایک اور ڈراما کیا، خود ہی پرچیاں لکھ رہے ہیں، ان کے خاتمے کا وقت آچکا، اب پرچیاں ورچیاں نہیں بچاسکتیں۔

اسلام آباد میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا توکسی کا باپ بھی ڈی چوک جانے سے نہیں روک سکتا،  آج کے بعد اس کی نیند حرام ہوگی،نجات کے دن قریب آگئے ہیں، قوم جشن منائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سنا ہے آج اس نے ایک اور ڈراما رچایا ہے،کوئی پرچی نکالی ہے کہ قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،  دماغ خراب ہےکسی کا جو تمہیں شہید کرائےگا،  ڈراما کرتے ہو،جھوٹی پرچیاں لکھتے ہو،اب تمہارے پاس یہی حربہ رہ گیا ہے، تمہارے خاتمےکا وقت آچکا ہے، پرچیاں ورچیاں تمہیں نہیں بچاسکتیں،خودکش حملے تو مجھ پر ہوئے ہیں، میرے ساتھیوں پر ہوئے ہیں، میرے ساتھی، استاد اور اکابر شہید ہوئے، تمہارا تو بال بھی بیکا نہیں ہوا۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آج کامظاہرہ چند دنوں میں آزادی مارچ کا نتیجہ مہیا کردے گا، آج اسلام آباد میں ایک جلسی بھی منعقد ہوئی ہے، پتا نہیں کہاں سے اس کے غبارے میں ہوا بھری گئی،  پانچ ،دس ہزار روپے میں لوگوں کو سرکاری وسائل سے جلسے میں لائے، یہ لوگ جلسے میں کرسیوں کو بھی نہیں بھر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں مغرب کی اذان ہوئی تو الصلوٰ ۃ خیر من النوم کہا گیا، جلسے میں قرآن کریم کی ریکارڈنگ سنائی گئی،  ان کو تلاوت کلام پاک کے لیے بھی فرد نہیں ملتا، ہمیں تمہاری جہالت پر ماتم کرنا پڑ رہا ہے، معروف اور امربالمعروف کا لفظ بھی بولنا نہیں آتا، وہ آیت ہی تلاوت کردو جس میں امربالمعروف و نہی عن المنکرکا ذکر ہے۔

انہوں نےکہا کہ میں  تمہارے ایجنڈے کو جانتا ہوں، تمہارا ایجنڈا پاکستان سے اسلام کو نکالنا تھا، تمہارا ایجنڈا اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا، تمہیں مسلط کیا گیا کہ آئین کی اسلامی دفعات کا خاتمہ کیا جائے، امریکا نے اسلامی دنیا میں اس طرح کے ایجنٹ چھوڑے ہوئے ہیں، تم نے نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے بین الاقوامی پیسا استعمال کیا، پاکستان کو کمزور کرنا امریکا کی پالیسی تھی، منصوبے کے تحت آپ کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، آپ نے ایسے حالات پیدا کیے کہ معیشت رک گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،  اپنی فکر کرو تمہیں کون چھوڑےگا،  تم این آر او کی بھیگ مانگ رہے ہو، ہم نہیں دے رہے،  تم ہماری گرفت میں ہو، ہم چاہیں تمہیں جس چوراہے پرکھڑا کردیں ،یہ ہمارا اختیار ہے، اگر تم رہ بھی گئے تو ہم تمہارے خلاف میدان میں ہیں،تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں