31

آج تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی پھر اجلاس دو دن کیلئے ملتوی ہوگا، اپوزیشن اور اسپیکر کا اتفاق

آج تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی پھر اجلاس دو دن کیلئے ملتوی ہوگا، اپوزیشن اور اسپیکر کا اتفاق

آج تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی پھر اجلاس دو دن کیلئے ملتوی ہوگا، اپوزیشن اور اسپیکر کا اتفاق

اپوزیشن نمائندوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دو روز وقفے کے بعد اجلاس میں عدم اعتماد پر بحث ہوگی، ذرائع— فوٹو: فائل
اپوزیشن نمائندوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دو روز وقفے کے بعد اجلاس میں عدم اعتماد پر بحث ہوگی، ذرائع— فوٹو: فائل

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس کے قوانین سے متعلق مشاورت کی گئی جس میں اسپیکر نے آئین کے مطابق اجلاس چلانے کی یقین دہانی کی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اپوزیشن نمائندوں سے مکالمہ کیا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو گی۔

اپوزیشن نمائندوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اجلاس 2 دنوں کیلئے ملتوی ہوجائےگا۔ دو روز وقفے کے بعد اجلاس میں عدم اعتماد پر بحث ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ایک ہفتے کے اندر ووٹنگ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں