عثمان بزدار وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، ذرائع
عثمان بزدار وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، ذرائع
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے منظوری بھی دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 28, 2022
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، پنجاب حکومت توڑنے پر عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد غیر مؤثر ہوجائےگی۔
چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات۔
ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمائیت کا اعلان۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا
وزیراعظم عمران خان کا چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنےفیصلہ pic.twitter.com/h3G3wYwX8D— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 28, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلےترین گروپ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔