Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایلیمنٹری بورڈ ڈیوٹی اور مارکنگ معاوضہ جات میں اضافہ کرئے، ظہیر اسلام

ایلیمنٹری بورڈ ڈیوٹی اور مارکنگ معاوضہ جات میں اضافہ کرئے، ظہیر اسلام

اسلام گڑھ (نامہ نگار) سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے مرکزی رہنما ظہیر اسلام نے کہا ہے کہ ایلیمنٹری بورڈ ڈیوٹی اور مارکنگ معاوضہ جات میں اضافہ کرئے۔معاوضہ جات میں اضافہ نہ کیا تو ڈیوٹی اور مارکنگ نہیں کریں گے۔کمر توڑ مہنگائی کے بعد ایلیمنٹری بورڈ کے معاوضہ جات آٹا میں نمک کے برابر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں اساتذہ کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ایلمنٹری بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ امتحان 2022جو 9اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔رمضان شریف میں امتحان لینا اچھا خاصا مشکل کام ہے صبح سے لے کر شام تک ڈیوٹی پر اساتذہ کھڑے رہتے ہیں

اس کے بعد معاوضہ کی ادائیگی اس طرح کی جاتی ہے کہ چیک وصول کرتے ہوئےشرمندگی محسوس ہوتی ہے۔12دن کا معاوضہ4400,5400اور7000ہزار موجودہ دور میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ایلیمنٹری بورڈ انتظامیہ اساتذہ کے معاوضہ جات میں امتحان شروع کرنے سے قبل معاوضہ جات میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کرئے۔بصورت دیگر ڈیوٹی اور مارکنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔

Exit mobile version