Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ:اپنی سروس میں 80فیصد تک اپنے والد کی نصیحت پر عمل کیاآج صحت مند زندگی کے ساتھ ریٹائر ہو رہا ہوں، سینئر مدرس صابر حسین

اسلام گڑھ:اپنی سروس میں 80فیصد تک اپنے والد کی نصیحت پر عمل کیاآج صحت مند زندگی کے ساتھ ریٹائر ہو رہا ہوں، سینئر مدرس صابر حسین

اسلام گڑھ روپوٹ جاوید اقبال بٹ سےسینئر مدرس صابر حسین نے کہا کہ اپنی سروس میں 80فیصد تک اپنے والد کی نصیحت پر عمل کیا۔آج صحت مند زندگی کے ساتھ ریٹائر ہو رہا ہوں یہ اللّٰہ تعالیٰ کا انعام ہے

۔بڑجن میں سکول کی بنیاد چودھری فضل حسین نے رکھی۔میرے والد اور دادا مرحوم کا چودھری فضل حسین سے گہرا لگاؤ تھا۔آج میں جس منصب سے ریٹائر ہوا ہوں یہ علم دوست شخصیت چودھری فضل حسین مرحوم سے گہری نسبت کا نتیجہ ہےمیرے والد نے مجھے پہلے دن نصیحت کی کہ بغیر کام کے چھٹی نہ کرنا اور وقت کی پابندی کرنا۔39سالوں میں کوشش کی کہ اپنے والد کی نصیحت پر عمل کروں

۔دوران سروس کسی بھی سال مکمل 25دن رخصت اتفاقیہ سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نے اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے طلباء کونکھارنے میں اپنے حصے کا دیا روشن رکھا۔سکول کی تعمیر وترقی میں کنیلی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی فاروق رضا نے بھرپور تعاون کیا ہے
جس کے لیے ادارہ ان کی خدمات کا معترف ہے۔میرے دوست اس تقریب کو بہت بڑا رکھنا چاہتے تھے مگر میں نے انھیں مجبور کیا کہ مختصر اور سادہ سی تقریب کر لیں میں تمام سٹاف کی محبتوں کا مقروض ہوں۔دعاوں میں یاد رکھنا۔صدر تقریب صدر معلم چودھری نصیر نے کہا کہ نیک شہادت بھی قیامت کے دن مغفرت کا سبب بن جائے گی۔

ریٹائرڈ صدر معلم حاجی برکت اللّٰہ نے کہا کہ بلاشعبہ صابر حسین محنتی اور فرض شناس معلم تھے۔انھوں نے کنیلی سکول میں اپنی بساط سے بڑھ کر محنت کی ہے۔قاری قربان صدیقی نے کہا کہ زندگی کے امتحان میں ہمیشہ دعا کریں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ماسٹر محمد انور نے کہا کہ جس استاد کی اولاد تعلیم یافتہ ہو یہ اس کی فرض شناسی کا سرٹیفیکیٹ ہے۔مدرس صابر حسین میرے بڑے بھائی جیسے ہیں شاندار ریٹائر منٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ہمارا تین نسلوں سے ایک دوسرے کا مضبوط تعلق ہے

میں آج اسی پرانی محبت کی خوشبو کو محسوس کر رہا ہوں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد عاقب نے کیا۔ہدیہ نعت خرم نے پیش کیا۔تقریب سے صدر معلم چودھری نصیر احمد ہائی سکول کنیلی ،سابق صدر معلم حاجی برکت اللّٰہ،ریٹائرڈ مدرسین محمد اشرف،کفائت اللّٰہ,خالد حسین،سابق سیکریسی آفیسر ایلیمنٹری بورڈ میرپور سید الطاف حسین شاہ،ماسٹر محمد اسلم،محمد منشاء،تسرت حسین نے بھی خطاب کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری عطاء المصطفیٰ نے سرانجام دئیے۔ مقررین ماسٹر محمد انور
ریٹائرڈ مدرس عبد الکریم
سید الطاف حسین شاہ
قاری قربان صدیقی سابق صدرِ معلم حاجی برکت اللّٰہ نے بھی خطاب کیا۔اخر میں اساتذہ اور ساتھیوں نے انھیں تحائف بھی پیش کیے۔گورنمنٹ ہائی سکول کنیلی کے جملہ سٹاف نے اپنے معزز مہمانوں کے لیے پر تکلف دعوت کا اہتمام بھی کیا۔

Exit mobile version