بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر حکومت اپنے مفادات کے لیے کام کرتی رہی لیکن کسی کو پاکستان کے خشک ہوتے دریا اور بنجر ہوتی زمینوں کا خیال نہیں آیا، آج بھارت کی آبی جارحیت کے سبب پاکستان کے دریا راوی، چناب، ستلج اور بیاس خشک ہوچکے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس پر بالکل توجہ نہیں دی
جو ہماری آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ہر حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف تو بلندوبانگ اعلانات کرتی رہی لیکن بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف ایک لفظ نا بولا، کیا ماضی کی کوئی حکومت بھی اتنی جرآتمند نہیں تھی کہ وہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھاتی اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتی، کیپٹن عاصم ملک نے کہا