34

ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل کا ڈپٹی ایجوکیشن آفس پنڈی بھٹیاں کا دورہ

ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل کا ڈپٹی ایجوکیشن آفس پنڈی بھٹیاں کا دورہ

پنڈی بھٹیاں:تحصیل رپورٹر(عامر شہزاد سے)پنڈی بھٹیاں: ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل کا ڈپٹی ایجوکیشن آفس پنڈی بھٹیاں کا دورہ۔ ڈپٹی ایجوکیشن پنڈی بھٹیاں محمد نذیر چوہان صاحب اور اسسٹنٹ ایجوکیشن پنڈی بھٹیاں جہانگیر صاحب سے اہم میٹنگ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق میٹنگ کا ایجنڈا تحصیل پنڈی بھٹیاں کے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کیلئے بہتر اقدامات کرنا تھا

۔ڈپٹی ایجوکیشن کی طرف سے جہاں جہاں خامیاں ہیں ان کو فوری دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گی۔سکولوں کالجوں کی صفائی کے معاملے پر بھی خصوصی گفتگو ہوئی ۔ڈپٹی ایجوکیشن پنڈی بھٹیاں محمد نذیر چوہان نے ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ ٹائیگر فورس ہمیشہ ہمارے ساتھ مل جل کر کام کرتی رہے گی

۔اس کے علاوہ درجہ چہارم کی بھرتیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئ اس پر ڈپٹی ایجوکیشن نے نئی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی ایجوکیشن پنڈی بھٹیاں محمد نذیر چوہان نے ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل کا کہنا تھا کہ محمد نذیر چوہان جیسے افسران کا تحصیل میں آنا تحصیل پنڈی بھٹیاں کی خوش قسمتی ہے

۔ایسے ایماندار افسران ہر تحصیل میں ہونے چاہیے۔ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل نے مزید کہا کہ پوری تحصیل پنڈی بھٹیاں میں جہاں بھی کوئی تعلیم کے متعلق یا اساتذہ کو کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے وہ اس کے بارے میں ڈپٹی ایجوکیشن پنڈی بھٹیاں محمد نذیر چوہان صاحب کو بتائیں۔اگر ان کو نہیں بتا سکتے

تو ٹائیگرز فورس پنڈی بھٹیاں کو اس کے بارے میں آگاہ کریں ۔انشاءاللہ مسائل کو فوری حل کروانے کے لیے ہر ممکنہ حد تک کوشش کی جائے گی۔ انشاءاللہ تعلیم کی کوالٹی کو بہتر کرنے کے لے متعلقہ افسران سے مل جل کر کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں