38

مہمند : اصل مالکان کی مرضی کے بغیر معدنیات لیز کسی بھی صورت منظور نہیں، بائیزئی رستم کور عوام

مہمند : اصل مالکان کی مرضی کے بغیر معدنیات لیز کسی بھی صورت منظور نہیں، بائیزئی رستم کور عوام

ضلع مہمند(افضل صافی سے)۔اصل مالکان کی مرضی کے بغیر معدنیات لیز کسی بھی صورت منظور نہیں۔اے سی بائیزئی رشوت کے بل بوتے پر غیر قانونی لیز کر رہے ہیں۔ لیز اجراء میں طالبان دور کے بنائے گئے

معدنیات کمیٹی کو تقویت مگر مقامی لوگوں کی رجسٹرڈ کمیٹی نظر انداز کر رہی ہیں۔صافو تنگی معدنیات پر ٹوکن نمبر 9176 لیز عاصمہ بختاور سکنہ کراچی کلفٹن کی نام سے ہو رہی ہے۔مقامی لوگوں کے ساتھ بے انصافی پر وزیر اعلی،گورنر کے پی اور منرل ڈائریکٹر نظر ثانی کریں۔بائیزئی رستم کور عوام کا پریس کانفرنس۔
ان خیالات کا اظہار تحصیل بائیزئی صافو تنگی رستم کور کے مقامی رہائشیوں نوروز،مثل خان، محمد ولی، ملنگ خان،فضل سبحان ودیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔کہ بائیزئی سپینکی تنگی کاسیرلو تنگی پر 31 مارچ 2022 بروز جمعرات کو اے سی بائیزئی حبیب اللہ وزیر نے رشوت کے بل بوتے

پر اصل مالکان کی مرضی کے خلاف بند کمرے میں اجلاس عام کیا۔اور سیرلو تنگی معدنیات لیز میں طالبان دور کے بنائی گئی کمیٹی سے انگوٹھے چاپ دی۔مذکورہ طالبان دور کمیٹی کے خلاف قوم نے پہلے بھی اپنے شکایات جمع کی تھی۔مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی تھی۔چونکہ سیرلو تنگی معدنیات کے لئے رستم کور کا رجسٹرڈ کمیٹی موجود ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سیرلو تنگی لیز ٹوکن نمبر 9176 عاصمہ بختاور سکنہ کراچی کلیفٹن کی نام سے ہو رہی ہے۔جن کا مختار معمور منگل ہے۔غیر قانونی لیز بمقام بہی ڈاگ میں

مقامی لوگوں کو باہر دھکیل دیا اور منظور نظر لوگوں کو اندر لے گئے۔چونکہ پہلے بھی سیرلو تنگی میں 191 نمبر ٹوکن پر زبردستی سے لیز ہو چکے ہیں۔جبکہ سیرلو تنگی مقامی رستم کور کی ملکیت ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہی ڈاگ اجلاس عام میں اے سی بائیزئی حبیب اللہ وزیر نے لیز زبردستی کرنے کا واضح بات کی

۔ انہوں نے وزیر اعلی، گورنر کے پی اور منرل ڈائریکٹر سے فوری انصاف اور زبردستی سے لیزوں کی اجراء پر نظر ثانی کا پرزور اپیل کی۔اور مطالبہ کیا کہ سیرلو تنگی معدنیات کی لیز اصل مالکان رستم کور کی مرضی سے کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں