24

حکومت گرانےکی عالمی سازش کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانےکی درخواست اعتراضات لگا کر واپس

حکومت گرانےکی عالمی سازش کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانےکی درخواست اعتراضات لگا کر واپس

حکومت گرانےکی عالمی سازش کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانےکی درخواست اعتراضات لگا کر واپس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت گرانےکی مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کےلیےکمیشن بنانےکی درخواست رجسٹرار  سپریم کورٹ نے  اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

رجسٹرار  آفس نےکمیشن بنانےکی درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے ہیں۔

رجسٹرار  آفس کا کہنا ہےکہ درخواست میں مفروضوں پرمبنی متضاد استدعا کی گئی ہے،  آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت  پارلیمانی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، درخواست گذار نے پہلے سے موجود کسی مناسب فورم  پر رجوع  نہیں کیا ہے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق نوٹس قانون کے مطابق نہیں،نہ  یہ بتایا گیا کہ کس مقصد کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، آئین کے آرٹیکل 184/3کے اختیار سماعت کے لیے مندرجات اطمینان بخش نہیں ہیں، درخواست گذار نہیں  بتاسکا کہ کون  سے سوالات عوامی مفاد میں اور کون سا بنیادی حق مجروح ہوا ہے۔

https://www.youtube.com/c/FSMediaNetwork/videos

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں