32

ٹھٹھہ : میرپور ساکرو تحصیل کی چودہ یونین کونسلوں اوپن ڈیفینیشن قرار پروقار تقریب کا انعقاد

ٹھٹھہ : میرپور ساکرو تحصیل کی چودہ یونین کونسلوں اوپن ڈیفینیشن قرار پروقار تقریب کا انعقاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)میرپور ساکرو کی 14 یونین کونسلوں کو سندھ لوکل گورنمنٹ، واٹرایڈ پاکستان اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کی مشترکہ کوششوں سے اوپن ڈیفیکیشن فری قرار دیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹھٹہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ھادی بخش کلہوڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ ریاض حسین لغاری،

واٹرایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عارف جبار، پراونشیل کوآرڈینیٹر واٹر ایڈ سندھ رحیمہ پہنور اور سرکاری افسران، مقامی لوگوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافیوں اور ادیبوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد میں قومی ترانا پیش کیا گیا جس اسپیشل ایجوکیشن سنٹر مکلی کے طلباء و طالبات نے سائن لينگيوئج ميں پرفارم کیا۔ تقریب میں مہمانوں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری نے خطبه اسقبالیہ پیش کیا انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج سندھ کے پہلے تحصیل میرپور ساکرو کی 14 یونین کونسلس کو اوپن ڈیفینیشن فری قرار دیا گیا ہے۔ اس قابل تعریف کاوش میں مقامی لوگوں اور رضاکاروں کا قابل ستائش کردار رہا ہے، یہ انکی متزلزل محنت، جذبے اور جوش سے ممکن ہوسکا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واٹرایڈ کے کنٹری ڈائریکٹر عارف جبار نے کہا کہ ضلع ٹھٹہ میں واٹرایڈ پاکستان کی جانب سے ضلع ٹھٹہ میں پینے کے پانی، نیکال اور صفائی ستھرائی کا پروگرام گزشتہ دس سالوں سے جاری ہے۔ ان دس سالوں کی مشترکہ کاوشوں سے میرپور ساکرو تحصیل کی چودہ یونین کونسلوں کو

اوپن ڈیفینیشن قرار دیا گیا، یہ سب مشترکہ تعاون سے ممکن ہوسکا ہے۔ اس پورے کام میں مقامی لوگوں اور سرکاری اداروں کی کوششیں اور رہنمائی شاندار رہی ہے۔ واٹرایڈ پاکستان نے منتخب سرکاری اسکولوں، صحت کے مراکز میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان ہادی بخش کلھوڑو ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ نے کہا کہ آج کی تقریب لوکل گورنمنٹ کے ضلعی عملہ، واٹرایڈ پاکستان اور این آر ایس پی کے تعاون کی علامت ہے.۔ یہ تب ممکن ہوا ہے جب تمام سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

یہ امر خوش آئند ہے کہ آج سندھ کے پہلے تحصیل کو اوپن ڈیفینیشن فری قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام آگے بڑھے گا اور جاری رہے گا۔ حکومت سندھ اس قسم کے پروگرام چلا رہی ہے جس میں دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی اور نیکال کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں تاکہ سندھ کے تمام دیہات کھلے میں حاجت سے پاک ہو سکیں۔
تقریب میں بھٹائی آرٹ سرکل کے گروپ تھیٹر نے
پ صفائی ستھرائی کی
سرگرمیوں کے مناسبت سے ایک تھیٹر پیش کیا۔پروگرام میں تحصیل میرپور ساکرو کی چودہ یونین کونسلس کو اوپن ڈیفیکیشن فری قرار دینے کی تختی رونمائي کی تقریب کے بعد بعد دعا کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صفائی ستھرائی کا پروگرام سندھ کے 13 مختلف اضلاع میں جاری ہے۔ آج میرپور ساکرو کی

چوده یونین کونسلس کو اوپن ڈیفیکشن فری قرار دینا واٹر ايڈ پاکستان کی مالی مدد اور سرکاری اداروں کی کوششوں سے ایک اہم سنگ میل طئے کیا ہے۔ جس میں مقامی خواتین کا شاندار کردار ہے اور خواتین کی شرکت کے بغیر ایسے نتائج حاصل کرنا یقینن ناگزیر ہوتا اس لیے مقامی خواتین اور رضاکار مبارکباد کے بیحد مستحق ہیں۔ ایسے پروگرام جن میں مقامی لوگوں کی حقیقی شرکت سے ہی مثبت نتائج حاصل کئے

جاسکتے ہیں۔ تمام حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں بالخصوص واٹرایڈ پاکستان اور این آر ایس پی کے تعاون کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری منزل ابھی آگے ہے اور ہمیں صاف اور خوشحال سندھ کے لیے ابھی بہت سفر طئے کرنا ہے۔تقریب میں میرپور ساکرو کی چودہ یونین کونسلوں کو اوپن ڈیفیکیشن فری قرار دینے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مقامی رضاکاروں، سرکاری افسران اور این آر ایس پی کے کارکنان کو تعریفی شیلڈز بھی دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں