18

خانیوال :ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ریسکیو اسٹیشن پرمنعقد

خانیوال :ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ریسکیو اسٹیشن پرمنعقد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر ہوا۔کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ریسکیو1122 کی ماہ مارچ کی کارگردگی پربھی بریفینگ دی۔ ریسکیو 1122نے ماہ مارچ میں ضلع بھر مجموعی طور پر16977کالز موصول ہوئیں جن میں 2229ایمرجنسی کالز تھیں۔ جن میں ٹریفک حادثات کی646،میڈیکل کی1185، جرائم86، آگ لگنے کی 18، عمارت منہدم ہونے کی,2 پانی میں ڈوبنے کی3اور مختلف حادثات

کی289کالز تھیں۔ ریسکیو 1122نے مجموعی طور پر2260افراد کو ریسکیو کیا۔جس میں 323افرادکو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1870افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام ایمرجنسی کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رہا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں

تک579افراد کومنتقل کیا گیا۔کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف اداروں میں محفوظ رہنے کے حوالے سے20 تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں ریسکیوسیفٹی آفیسر خانیوال محمد یاسر رضا ،سیفٹی آفیسرجہانیاں محمد ندیم، سیفٹی آفیسر میاں چنوں محمد سہیل اختر، اسٹیشن کوآرڈینیٹر ز محمد سلیم، سمیع اللہ اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں