Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جہانیاں :ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

جہانیاں :ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا . سائلین کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے. کثیر تعداد میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے کی . اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی، نائب تحصیلدار مہر محمد عمران ہراج ،

لینڈ ریونیو آفیسر محمد رضوان اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 3 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود رہے . اس دوران درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں بروقت سہولیات فراہم کی گئی

. اس دوران خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے درجنوں کلائنٹس کے مسائل سنیں اور خصوصاً بزرگوں اور خواتین کے مسائل کے بارے فوری قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ڈومیسائل برانچ کو ہدایت کی کہ جو بھی سائل ڈومیسائل کے لیے آئے سائل کو آج ہی پہلی فرصت میں ڈومیسائل کا اجراء کریں مذید انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

. عوامی خدمت کھلی کچہری میں بروقت سہولت ملنے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل کے اس احسن اقدام کو سراہا. اس موقع پر اختر فاروق، زاہد اقبال، مہر محمد ظفر دھنیانہ ، محمد مشتاق ،حاجی ظفر اقبال، طاہر مسعود ، نسیم الحسن، منیر احمد، طلحہ سلیم اور فیصل سانگی بھی موجود تھے.

Exit mobile version