27

خانیوال :ڈپٹی کمشننر سلمان خان لودھی کا سپیشل ایجوکیشن سکول خانیوال کا دورہ

خانیوال :ڈپٹی کمشننر سلمان خان لودھی کا سپیشل ایجوکیشن سکول خانیوال کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) جسمانی معذوری، سماعت، بصارت اور قوت گویائی سے محروم بچے صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں-ڈپٹی کمشننر سلمان خان لودھی نے چارج سنبھالنے کے دوسرے ہی روز سپیشل ایجوکیشن سکول خانیوال کا دورہ کرکے سکول کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے،

ریسورس روم قائم کرنے اور تزئین و آرائش کا بیڑہ اپنے ذمہ لیا تھا-انہوں اس مقصد کے لیئے ملتان کے ایک ڈونر کے ذمہ تمام کام سونپے جس نے 7 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ڈپٹی کمشنر کے وعدہ کو پایہ تکیمل تک پہنچانے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کیا اور آج یہ سکول پہلے سے بہتر حالت میں بچوں کو معاشرے کا کار آمد

شہری بنانے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے-آج کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے سکول وزٹ کے دوران تزئین و آرائش و دیگر کاموں کو سراہا-ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا کہنا ہے کہ کسی بھی معذوری کا شکار بچے صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں-تھوڑی سی توجہ دیکر ان کو کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے-انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کے دیگر سپیشل ایجوکیشن سکولز کی حالت بھی بہتر بنائی جائے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں