49

قاضی سردار علی درویش صفت انسان تھےمواہ رڑاہ کی تعلیمی،مذہبی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، چودھری عبد المجید

قاضی سردار علی درویش صفت انسان تھےمواہ رڑاہ کی تعلیمی،مذہبی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، چودھری عبد المجید

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید نے علاقہ مواہ رڑاہ کی پہچان قاضی سردار علی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی سردار علی درویش صفت انسان تھے۔مواہ رڑاہ کی تعلیمی،مذہبی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔روحانی طور پر ڈھنگروٹ شریف سے فیض یاب تھے۔میرے ساتھ درینہ محبت رکھتے تھے ان کی خدمات کو جاری رکھا جائے۔

سابق ڈپٹی کسٹوڈین اور تحریک لبیک کے عہدے دار چودھری خلیق الزمان نے کہا کہ قاضی سردار علی عہد ساز شخصیت تھے انھوں نے اپنے آپ کو دین کے وقف کیے رکھا میرے والد مرحوم سے تین طرح کی مطابقت رکھتے تھے۔مواہ رڑاہ کی مساجد،ٹرسٹ کی تعمیر اور غریب پرور شخص تھے۔سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری عظیم بخش نے کہا کہ میں قاضی سردار علی کی خدمات کے حوالے سے بڑا متاثر ہوا ہوں میں سیاست کرتا ہوں اور ایک سیاست کو لے کر چلنا بہت مشکل کام ہے

قاضی سردار علی نے بیک وقت سیاست،مذہبی رجحان اور عوامی خدمت میں پیش پیش رہے جو مشکل کام ہے سیاست میں ہر بندے کا کام کرنا پڑتا ہے جس نے آپ کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہو یا نہ دیا ہو۔مرحوم کے لخت جگر اور پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے نائب صدر چودھری قاضی محمود احمد نے کہا کہ میں ویلفیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ،شاہین ونگ مواہ رڑاہ مجلس عاملہ مواہ رڑاہ کا بے حد مشکور و ممنون ہوں

جھنوں نے میرے والد محترم مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے اس تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ہم کوشش کریں گے کہ والد محترم نے سوسائٹی کی صورت میں جو ذمہ داری ہم پر ڈالی ہے اسے پورا کروں۔چیئرمین سوسائٹی برطانیہ و مواہ رڑاہ نے کہا کہ قاضی سردار علی کی خدمات کا اعادہ کرنا بہت مشکل ہے انھوں نے ساری زندگی انتہائی محنت اور لگن سے عوامی خدمت کی ہے

ان کے درینہ شاگرد دوست چودھری محمد صدیق نے کہا کہ وہ ہمیشہ مذہب کے لیے مددمانگتے تھے خود نماز کی پابندی کرتے تھےاور مسجد میں امامت بھی فرماتے اور نمازیوں کو مسجد میں پکڑ کر بھی لاتے سب ان کا احترام کرتے تھے۔تعزیتی ریفرنس سےحاجی برکت اللّٰہ،حافظ شکور احمد،بابو محمد حنیف،چودھری احسان خادم،قاضی خالد حسین،بابر علی،چودھری نصیر احمد, اقبال برکت،چودھری ناظم حسین،محمد اشتیاق, ماسٹر محمد انور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں چودھری بشارت ایڈووکیٹ،

سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار احمد،تحریک انصاف کے رہنما ٹھیکیدار میاں ذوالفقار احمد خصوصی طور پر شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں قرب و جوار سے خواتین اور مردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ المجید نے علاقہ مواہ رڑاہ کی پہچان قاضی سردار علی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی سردار علی درویش صفت انسان تھے۔مواہ رڑاہ کی تعلیمی،مذہبی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا

۔روحانی طور پر ڈھنگروٹ شریف سے فیض یاب تھے۔میرے ساتھ درینہ محبت رکھتے تھے ان کی خدمات کو جاری رکھا جائے۔سابق ڈپٹی کسٹوڈین اور تحریک لبیک کے عہدے دار چودھری خلیق الزمان نے کہا کہ قاضی سردار علی عہد ساز شخصیت تھے انھوں نے اپنے آپ کو دین کے وقف کیے رکھا میرے والد مرحوم سے تین طرح کی مطابقت رکھتے تھے۔مواہ رڑاہ کی مساجد،ٹرسٹ کی تعمیر اور غریب پرور شخص تھے۔

سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری عظیم بخش نے کہا کہ میں قاضی سردار علی کی خدمات کے حوالے سے بڑا متاثر ہوا ہوں میں سیاست کرتا ہوں اور ایک سیاست کو لے کر چلنا بہت مشکل کام ہے قاضی سردار علی نے بیک وقت سیاست،مذہبی رجحان اور عوامی خدمت میں پیش پیش رہے جو مشکل کام ہے سیاست میں ہر بندے کا کام کرنا پڑتا ہے جس نے آپ کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہو یا نہ دیا ہو۔مرحوم کے لخت جگر اور پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے نائب صدر چودھری قاضی محمود احمد نے

کہا کہ میں ویلفیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ،شاہین ونگ مواہ رڑاہ مجلس عاملہ مواہ رڑاہ کا بے حد مشکور و ممنون ہوں جھنوں نے میرے والد محترم مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے اس تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ہم کوشش کریں گے کہ والد محترم نے سوسائٹی کی صورت میں جو ذمہ داری ہم پر ڈالی ہے

اسے پورا کروں۔چیئرمین سوسائٹی برطانیہ و مواہ رڑاہ نے کہا کہ قاضی سردار علی کی خدمات کا اعادہ کرنا بہت مشکل ہے انھوں نے ساری زندگی انتہائی محنت اور لگن سے عوامی خدمت کی ہے ان کے درینہ شاگرد دوست چودھری محمد صدیق نے کہا کہ وہ ہمیشہ مذہب کے لیے مددمانگتے تھے خود نماز کی پابندی کرتے تھےاور مسجد میں امامت بھی فرماتے اور نمازیوں کو مسجد میں پکڑ کر بھی لاتے سب ان کا احترام کرتے تھے۔تعزیتی ریفرنس سےحا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں