Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال کے پانچوں رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی

ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال کے پانچوں رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال کے پانچوں رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے-ضلعی انتظامیہ کے افسران نے رمضان بازاروں کے دورے کرکے سہولیات کا جائزہ لیا-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر افتخار شیرازی نے رمضان بازار میاں چنوں اور عبدالحکیم کا سرپرائز وزٹ کیا اسسٹنٹ کمشنرز رمیض ظفر،ندیم دیہڑ،

ہمراہ تھے-ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازار عوام کو سستے داموں اعلی کوالٹی کی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کی کاوش ہے آٹا، چینی، گھی کے خصوصی رعایتی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں رمضان بازاروں میں سکیورٹی، پارکنگ سمیت مثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 450 روپے میں دستیاب ہےگھی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم، انڈے 6 روپے فی درجن کم دستیاب ہیں رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس پر 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے-

Exit mobile version