Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان اور اسپیکر پر آرٹیکل 6 لگے گا: شہباز شریف

عمران خان اور اسپیکر پر آرٹیکل 6 لگے گا: شہباز شریف

عمران خان اور اسپیکر پر آرٹیکل 6 لگے گا: شہباز شریف

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز فوری طور پر منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی جس کے خلاف اپوزیشن نے قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسپیکر پر آٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلے گا۔

Exit mobile version