18

چوک اعظم کے نواحی علاقہ 498ٹی ڈی اے ،ہیڈ ویرڑی ، ہیڈ مست علی میں اتائی ڈاکٹر ز نے موت گھر کھول لیے

چوک اعظم کے نواحی علاقہ 498ٹی ڈی اے ،ہیڈ ویرڑی ، ہیڈ مست علی میں اتائی ڈاکٹر ز نے موت گھر کھول لیے

چوک اعظم (نمائندہ خصوصی)چوک اعظم کے نواحی علاقہ 498ٹی ڈی اے ،ہیڈ ویرڑی ، ہیڈ مست علی میں اتائی ڈاکٹر ز نے موت گھر کھول لیے ،سادہ لوح عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ جاری، ڈر گ انسپکٹر ز اتائی ڈاکٹروں کی سرپرستی کرنے لگے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل چوبارہ کے نواحی علاقہ 498ٹی ڈی اے ،ہیڈ ویرڑی ، ہیڈ مست علی میں اتائی ڈاکٹر ز نے موت گھر کھول لیے ،سادہ لوح عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ جاری۔

اتائی ڈاکٹر ظفر اقبال ، ظفر میڈیکل سٹور ،اتائی ڈاکٹر ذوالفقار ہیڈ ویرڑی ،اتائی ڈاکٹر ذوالفقار 498ٹی ڈی اے ،اتائی ڈاکٹر ریاض 498ٹی ڈی اے ،اتائی ڈاکٹر سلمان 498ٹی ڈی اے سمیت دیگر جگہوں پر اتائی ڈاکٹر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ڈرگ انسپکٹر اویس قمر نے بھاری منتھلی لیکر اتائی ڈاکٹرز کی سرپرستی شروع کردی

۔ڈرگ انسپکٹر کو اہل علاقہ کی طرف سے بارہا شکایات کے باوجود کاغذی کارروائیوں کرکے حکام بالا کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دینے میں مصروف ہیں۔ذرائع سے معلوم ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کے خاص بندوں نے اڈا 498پر میڈیکل سٹور ز کی آڑ میں پریکٹس بھی شروع رکھی ہے۔میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ا دویات،

غیر رجسٹر کمپنیوں کی ادویات بھی موجود ہیںجبکہ سادہ لوح خواتین ، بچوں اور مرد حضرات کو تمام امراض کا ایک ہی انجکشن لگا کر بھاری رقوم وصول کی جاتی ہے۔ہر آنے والے مریض کو بیڈ پر لٹا کر ڈریپ لگانا بھی ان کا پیشہ بن چکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کئی افراد کی حالت بگڑنے پر انہیں لیہ جانے اور ملتا ن جانے کا مشورہ دیکر اپنی جان بخشی کروا لیتے ہیں اور سٹور کو تالے لگا کر موقع سے رفوع چکر ہوجاتے ہیں

۔ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹر کا قریبی رشتہ دار یوسف نامی اتائی ڈاکٹرنے چک نمبر 449ٹی ڈی اے میں کلینک بنا رکھا ہے اور موبائل پر مریضوں کا چیک کرنے میںبھی مصر وف ہے۔گھروں میں جاکر چیک اپ کی سہولت بھی موجود ہے۔گھروں میں میڈیسن دینے کے بھاری چارجز وصولی جاری ہے ۔

اتائی ڈاکٹر کو ڈرگ انسپکٹر کی خصوصی آشیرباد حاصل ہے۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر لیہ ، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سمیت محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ طورپر ٹیم بھیج کر اتائی ڈاکٹر وں کی کارستیاں چیک کی جائیں اور انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں