Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تحریکِ عدم اعتماد مسترد، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

تحریکِ عدم اعتماد مسترد، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

تحریکِ عدم اعتماد مسترد، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

 اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا! مریم نواز__فوٹو فائل

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے رولنگ کے تحت تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیا جس کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی، اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور تمام اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

Exit mobile version