لاہور: اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا،گورنر پنجاب چوہدر محمد سرور
لاہور: برطرف گورنر پنجاب چوہدر محمد سرور کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر آئینی کام سے بچنے کے لیے چند روز قبل استعفے کی پیشکش کر دی تھی۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ساتھیوں کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے اور پھر ان کی جگہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
https://youtu.be/GQel3iHddgw