تحریک منہاج القرآن پی پی 167 کے زیر اہتمام دروس عرفان القرآن کا آغاز 4 اپریل کو ہوگا
لاہور(بیورورپورٹ)تحریک منہاج القرآن پی پی 167 کے زیر اہتمام یونین کونسل 220 میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں صدر تحریک محمد آصف قادری ایڈوکیٹ، ناظم تحریک صاحبزادہ سمیع اللٰہ انجم شامی اور نائب ناظم محمد اویس بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ اس دوران پی پی تنظیم کو پانچ روزہ منعقد ہونیوالے دروس عرفان القرآن کی تیاریوں اور تشہیری مہم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی،
مشاورت اور دیگر مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا- میٹنگ میں صدر محمد آصف ایڈوکیٹ ،ناظم صاحب زادہ سمیع اللہ شامی اور نائب ناظم حافظ محمد اویس بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں سینئر نائب صدر یونین کونسل 220 پروفیسر امتیاز تبسم، ناظم مالیات خالد محمود ،محمد اشرف اور پاکستان عوامی تحریک سے محمد امجد قادری اور محمد سجاد و دیگر نے بھی شرکت کی- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
ناظم تحریک پی پی 167 لاہور صاحبزادہ سمیع اللٰہ انجم شامی نے بتایا کہ یہ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن مورخہ 4 اپریل تا 8 اپریل گرینڈ زم زم مارکی ہال نزد صادق چوک ٹاونشپ میں روزانہ بعد از نماز فجر منعقد ہونگے جسمیں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی رہنما مختلف موضوعات پر خطاب فرمائیں گے
جسمیں کثیر تعداد میں عللماءو مشائخ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز اور مقامی شہری کثیر تعداد میں شریک ہونگے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی حسین ساعتوں میں ان دروس عرفان القرآن کا انعقاد کسی اعزاز سے کم نہیں ہے جوکہ اپنی نوعیت کے منفرد دروس کا سلسلہ ہوگا جس حوالے سے انشاءاللٰہ ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد مستفید ہونگے اور دین کو سیکھنے کی سعی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن احیائے دین کے لئے سرگرم عمل ہے اور دروس عرفان القرآن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے- صاحبزادہ سمیع اللٰہ انجم شامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی حسین ساعتوں میں دروس عرفان القرآن کا مقصد قرآن اور صاحبِ قرآن سے تعلق مضبوط کرنا ہے، خواتین کے لئے باپردہ علیحدہ انتظام موجود ہے