ایازصادق نے اسپیکرکی نشست سنبھال کر عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرادی
ایازصادق نے اسپیکرکی نشست سنبھال کر عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرادی
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا تو اپوزيشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاج کیا۔
اپوزیشن نے ایاز صادق کو اسپیکر بنایا تو ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال کر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف رولنگ دے دی، علامتی اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ آئین کے خلاف ہے، اسے مسترد کرتا ہوں۔
ایاز صادق کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیےکہا گیا جس پر ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا،طارق بشیرچیمہ،جویریہ آہیر اور نور عالم خان نے بھی تحریک عدم اعتماد کےحق میں ووٹ دیا، دیگر منحرف ارکان نے بھی عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، کل 197 ووٹ تحریک کے حق میں آئے۔
اس دوران قومی اسمبلی ہال کی لائٹس آف کردی گئیں تاہم اپوزیشن ارکان اب بھی ہال میں موجود ہیں۔