تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کی کارروائی، نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا
تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کی کارروائی، نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر ردعمل سامنے آگیا۔
اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔
اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ھوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔ اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 3, 2022
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔