45

ر بِ کریم نے حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے نہایت عظمتوں ، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک ہم پر انعام کیا ہے،پیر محمد نقیب الرحمن

ر بِ کریم نے حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے نہایت عظمتوں ، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک ہم پر انعام کیا ہے،پیر محمد نقیب الرحمن

راولپنڈی (بیورو چیف) دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ ر بِ کریم نے حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے نہایت عظمتوں ، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک ہم پر انعام کیا ہے جس کے پہلے عشرہ ِرحمت میں ہم داخل ہو گئے ہیں

۔ یہ وہ عظیم ماہِ مبارک رمضان جو ہم پر سایہ فگن ہے اتناعظیم و با برکت مہینہ ہے کہ جس کی آمد پر حضور نبی رحمت ﷺ اصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین کو اکھٹا فر ما کر اس کی اہمیت اورعظمت کے متعلق خطبہ ارشاد فرمایا کرتے اور حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ ربِ رحمان نے یہ مہینہ عطا ہی اس لئے فرمایا کہ وہ اپنے پیارے حبیب ﷺ کی امت کی مغفرت فرمانا چاہتا ہے

۔ اِس ماہِ مبارک میںہمیں کوشش اِس امر کی کرنی ہے کہ ہم صاحب ِ تقویٰ بن جائیں اور اِس ماہ ِمبارک اپنے مفلس ، نادار اور غریب مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں اور تحمل ، بردباری ، اخوت ، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں تا کہ اﷲ کریم کا یہ مہمان ماہِ صیام ہم سے راضی ہو کر لوٹے ۔اِسی ماہِ مبارک ربِ رحمان نے اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے ہمیں ہمارا گھر ، ہماری چھت وطن عزیز پاکستان عطا فرمایا جس کی حفاظت ، ترقی اور سر بلندی کیلئے ہم سب کو تمام اختلافات بھلا کر ایک ہو جانا چاہیے

۔ حضور نبی رحمت ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ اِس ماہ مبارک میں جو شخص روزہ رکھ کر بھی برائیوں سے باز نہ آئے تو میرے رب کو ایسے شخص کے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی احتیاج نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس کسی نے ربِ کریم کی رضا کی خاطر کسی روزے دار کو روزہ افطار کروایا تو اﷲ کریم اُس کے تمام گناہ معاف فرما دے گا

، روزے دار کے برابر ثواب و اجر عطا فرمائے گا اور روزے دار کے ثواب و اجر میں کمی نہ ہو گی ۔محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی ، خوشحالی ، ترقی ، افواج پاکستان کی سر بلندی ، اتحاد بین المسلمین اور پوری د نیا سے کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں