پاکستانی غیرتند اور خود دار قوم ہے، کیپٹن عاصم ملک
پاکستان(بیورورپورٹ) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ” دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی’ ان سنہرے الفاظ کے تناظر میں کہتا ہوں کہ پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا، پاکستانی غیرمند اور خوددار قوم ہے عزت کرنا اور عزت کرانا جانتے ہیں کوئی بدخواہ کسی غلط فہمی میں نا رہے
، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس مادروطن کے لیے جو قربانیاں دی ہیں اور جانوں کے تحفے پیش کیے ہیں رہتی دنیا تک اسکی مثال ملنا مشکل ہے، آج ہم انہی قربانیوں کا پھل پاکستان کی شکل میں کھا رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عام پاکستانی محنتی، خوددار اور غیرتمند ہے
اوورسیز پاکستانیوں سمیت تمام ہم وطن پاکستان میں سیاحت، کاروبار اور پاکستان کے خوبصورت تاثر کو بیرون ملک اجاگر کرے، ملکی درآمدات بڑھانے کے لیے اپنی مصنوعات کو استعمال کریں اور ہر پلیٹ فارم پر تشہیر کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی رضا سے قائم ہے اور ان شاءاللہ تاقیامت قائم رہے گا،
پاکستان کی خودداری قائم تھی، قائم ہے اور قائم رہے گی کسی کے چاہنے ہا نہ چاہنے سے پاکستان اور پاکستانیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستانی عزت دیتے ہیں اور عزت کے طلبگار ہیں اس سے کم پر بات نہیں ہوگی