مہمند نارکاٹکس ایراڈیکشن ٹیم کا اپر پڑانگ غار میں پوست کی کاشت شدہ فصلوں کے خلاف چھوتے روز کامیاب آپریشن
ضلع مہمند
مہمند نارکاٹکس ایراڈیکشن ٹیم (NET) کا اپر پڑانگ غار میں پوست کی کاشت شدہ فصلوں کے خلاف چھوتے روز کامیاب آپریشن۔ 37 کنال پر کاشت شدہ فصل تلف۔ مہمند پولیس ضلع بھر سے مکمل طور پر پوست کی فصل کو ختم کرنے کیلئے سرگرم۔*
ڈی پی او مہمند کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی دل فراز خان اور NET کے جوانوں کا پڑانگ غار کے دور دراز آفتادہ علاقوں میں پوست کی کاشت شدہ فصلوں کے خلاف 4 زور سے آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کے چوتھے دن ڈی ایس پی دل فراز خان کی نگرانی میں ایس آئی دانش خان، حوالدار میر اکبر،
جان ذادہ اور محکمہ زراعت کی ٹیم نے اپر پڑانگ غار کے علاقہ ایلی درہ، ڈبر اور مختلف مزید علاقوں میں 37 کنال پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے سپرے کے ذریعے اور پولیس کے جوانوں نے ڈنڈوں سے مار کر تلف کرلیا۔ آپریشن کے دوران ڈی ایس پی پڑانگ غار
جاوید خان اور ایس ایچ او پڑانگ غار مکرم خان نے بھرپور تعاون کیا۔ 2020 سے لے کر 2022 تک آخر کار مہمند پولیس نے ضلع مہمند سے پوست کی فصل کے خاتمے کو یقینی بنایا۔ آپریشن آج اختتام پزیر ہوا، جسکے دوران 160 کنال اراضی پر کاشت شدہ فصل تلف کیا گیا۔
ڈی ایس پیNET دلفراز خان نے
اہل علاقہ کو مخاطب کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا کہ آیندہ کسی نے بھی اس قبیح فعل (پوست کی کاشت) کرنے کی غلطی کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔