57

ضلع مہمند۔ذوالفقار علی بھٹو کی 43 برسی کے حوالے سے پی پی پی جیالوں کا مہمند پریس کلب ہال میں تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند۔ذوالفقار علی بھٹو کی 43 برسی کے حوالے سے پی پی پی جیالوں کا مہمند پریس کلب ہال میں تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند۔ذوالفقار علی بھٹو کی 43 برسی کے حوالے سے پی پی پی جیالوں کا مہمند پریس کلب ہال میں تقریب کا انعقاد۔بھٹو خاندان نے جمہوریت اور ملکی بقاء کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔او آئی سی کا قیام اور اسلامی ایٹم بم بنانا بھی ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے۔مقررین پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی کارکنان نے ذوالفقار علی بھٹو کے 43 واں برسی کے حوالے سے مہمند پریس کلب ہال میں تقریب کا انعقاد کیا۔

برسی تقریب میں درجنوں جیالوں نے شرکت کی۔تقریب سے ضلعی صدر ملک اسرائیل صافی،نائب صدر اول ملک رئیس خان،نائب صدر دوم شیراز خان،قائم مقام جنرل سیکرٹری نور اسلام صافی،ڈاکٹر محبوب، یوتھ صدر شعیب اور سلمان مومند ودیگر نے کہا۔کہ بھٹو خاندان کا جمہوریت اور ملکی سالمیت کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہے۔چونکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں معیشت بہتری کے لئے بڑی انڈسٹریز لگانے

سمیت اسلامی ممالک تنظیم کا قیام اور اسلامی ایٹم بم بنا ڈالی۔بلکہ ریاست میں غریب عوام کو ایک مقام پر کھڑا کر کے مکمل پہچان دیا۔ حالانکہ بھٹو کی عالمی ابھرتی ہوئی شخصیت دشمنوں نے منظر عام سے 43 سال قبل ہٹا دی۔مگر پی پی پی کے جیالے ہر برسی کے موقع پر عہد کرتے ہیں۔کہ بھٹو کا مشن جاری رکھیں گے۔اور پی پی پی کارکنان رہتے دنیا تک بھٹو کے نقش قدم پر چلتے رہینگے۔تقریب کے آخر میں بھٹو کی روح ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں