39

خانیوال :رمضان بازارو ں میں سکیورٹی کے حوالہ سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

خانیوال :رمضان بازارو ں میں سکیورٹی کے حوالہ سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

خانیوال 05 اپریل 2022 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ رمضان بازارو ں میں سکیورٹی کے حوالہ سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور رمضان بازار میں تعینات پولیس افسران اور جوان اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر سرانجام دیں، ضلع خانیوال میں ماہ رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں ، مارکیٹوں، چوراہوں، عبادت گاہوں، سحری و افطاری اور تراویح کے اوقات میں پولیس کے جوان چاک وچوبند ہوکر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازارخانیوال کے اچانک دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل مہر وسیم سیال، ڈی ایس پی ٹریفک شاہدبٹ، ایس ایچ او سعدبن سعید ودیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ ڈی پی او نے خصوصی طور پر انٹری گیٹ، واک تھرو گیٹ، سی سی ٹی وی کنٹرول روم اور رمضان بازار کے گردوپیش سکیورٹی انتظامات، پولیس ملازمین کوعملی طور پر اپنے

فرائض سرانجام دیتے ہوئے اچانک چیک کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین کو تنبیہ کی کہ کسی بھی شخص کو بغیر تلاشی رمضان بازار داخل نہیں ہونے دیا جائے اور رمضان بازار کی حدود میں کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل ہرگز پارک نہ ہونے دیں تاکہ کوئی بھی شر پسند اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس نے متعلقہ پولیس افسران کو سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں