70

ٹھٹھہ :کراچی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے مسائل حل کئے جائیں

ٹھٹھہ :کراچی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے مسائل حل کئے جائیں

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)کراچی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے مسائل حل کئے جائیں: سندھی گرلز سٹوڈنٹس تحریک کی مرکزی صدر ساجدہ پرھیاڑ، جنرل سیکریٹری زاہدہ لاشاری، سورٹھ منگنہار، شازیہ جونیجو اور حنا جتوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کراچی یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے  دئے گئے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تمام گرلز ہاسٹلوں کی حالت بدترین ہے،

بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں طلبہ نے مجبور ہوکر وی سی آفس کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرہ کرنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ کا رویہ نا مناسب ہے ۔ کراچی یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، ہاسٹل میں طلبہ کے اوپر چھت کے چاپڑ گرنے، رمضان المبارک کے مہینے میں پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی موجود نہیں،

واشروم میں دروازے صحیح نہیں اور نہ ہی استعمال کا پانی موجود ہے۔ آج طلبہ نے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گرلز پرووسٹ کو شکایت کرنے پر طلبہ کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ رکھا گیا اور بنیادی سہولیات دینے سے صاف انکار کردیا، کہا کہ جا کر کسی فائو اسٹار ہوٹل میں رہیں۔  طلبہ نے پرووسٹ کی بداخلاقی اور سہولیات کی فراہمی سے انکار کی صورت میں  وی-سی آفس کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے آواز اٹھایا۔  آخر کار وی-سی نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے

دھرنا ختم کروایا۔ ایس جی ایس ٹی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  کراچی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے، رہنمائوں نے مزید کہا ہے کہ ایس جی ایس ٹی کافی عرصے سے ہاسٹل انتظامیہ کے نامناسب اور طلبہ دشمن رویے کی شکایت کرتی آئی ہے، اور انکے رویے کی بہتری کا مطالبہ اپنے قرارداد اور پریس بیان میں بار بار دہراتی رہی ہے۔ کراچی یونیورسٹی کی گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ کے نامناسب رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہاسٹل میں طلبہ کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے والی پرووسٹ اور وارڈن مقرر کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں