ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے والدین کم عمر بچوں اور ون ویلنگ کرنے والوں پر نظر رکھیں،ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر
اسلام گڑھ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر محمد اسحاق نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے والدین کم عمر بچوں اور ون ویلنگ کرنے والوں پر نظر رکھیں زندگی اللہ تعالی کی طرف سے دیا گیا انمول تحفہ ہے اس کی قدر کیجئے۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بناہیں گے ۔ون ویلنگ اور کم عمر ڈراہیوروں کے خلاف کاروایئوں کا آغاز کر دیا ۔ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر محمد اسحاق نے مزید کہا کہ کم عمر ڈراہیوروں اور ون ویلنگ کرنے والے بچوں کےسبب حادثات میں اضافہ ہوا
جس کی وجہ سے کئی نوجوان موت کے منہ میں چلے گے اور کئی معذور ہو گے۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے والدین پولیس سے تعاون کریں۔اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں والدین کی تھوڑی سے توجہ بچوں کو حادثات سے بچا سکتی ہے۔ٹریفک پولیس میرپور اپنے شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لیے قانون پر عمل درآمد یقینی بناے گی۔