51

مہمند, گیس سلنڈر دھماکہ ایک بچہ جان بحق، چار خواتین اور تین بچے زخمی۔ ڈپٹی کمشنر

مہمند, گیس سلنڈر دھماکہ ایک بچہ جان بحق، چار خواتین اور تین بچے زخمی۔ ڈپٹی کمشنر

ضلع مھمند (افضل صافی )ضلع مہمند, گیس سلنڈر دھماکہ ایک بچہ جان بحق، چار خواتین اور تین بچے زخمی۔ ڈپٹی کمشنر کا غمزدہ خاندان سے تعزیت۔ دس لاکھ روپے کے امدادی چیکس حوالے کئے۔
افطاری کے وقت پنڈیالی ڈھنڈ میں کھاناپکانے کے دوران گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئی۔ کمرہ منہدم ، کمسن بچہ جان بحق، چار خواتین اور تین بچے شدید زخمی۔ حیات آباد برن ہسپتال منتقل۔ ڈپٹی کمشنر عارف اعوان کا متاثرہ مکان کا دورہ۔ ورثاء سے تعزیت اور دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند لوئر سب ڈویژن تحصیل پنڈیالئی کڑپہ ڈھنڈ گاوں میں ابراہیم نامی شخص کے گھر میں منگل کے روز افطاری کے وقت کھانا تیار کرتے وقت گھریلو خواتین پر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئی دھماکہ کمرہ زمین بوس ہوگیا۔ ملبے تلے دب جانے اور جھلسنے سے ایک بچہ سکندر ولدنوشاد عمر 7 سال جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ گھر میں موجود بچے ضیاءاللّہ ولد صادق عمر 7 سال، حامد ولد صادق عمر 2 سال، عبدالرازق ولد خاندان عمر 15 سال اور چار خواتین ابراہیم کی دو جوان بیٹیاں،

زوجہ صادق عمر 25 سال اور والدہ صادق عمر 45 سال جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر لوئر مہمند ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقعہ پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جھلسنے والے زخمیوں کو حیات آباد برنٹ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند عارف اللّہ اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند قیصرخان نے متاثرہ مکان کا دورہ کرکے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ورثاء کو جان بحق اور زخمیوں کے لئے مجموعی طور دس لاکھ روپے کے امدادی چیکس حوالے کئے۔ اور زخمیوں کا سرکاری علاج کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں