31

خانیوال :حکومت پنجاب کی طرف سے سینئیر سرکاری افسران کو اضلاع میں رمضان بازاروں اور گندم خریداری سنٹرز کی مانیٹرنگ کا ٹاسک

خانیوال :حکومت پنجاب کی طرف سے سینئیر سرکاری افسران کو اضلاع میں رمضان بازاروں اور گندم خریداری سنٹرز کی مانیٹرنگ کا ٹاسک 

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی طرف سے سینئیر سرکاری افسران کو اضلاع میں رمضان بازاروں اور گندم خریداری سنٹرز کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپا گیا ہے ضلع خانیوال کے لئے ممبر بورڈ آف ریونیو محمد حیات لک کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو ضلع کے پانچوں رمضان بازاروں کے سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں-

جمعرات کے روز ممبر بورڈ آف ریونیو نے اچانک رمضان بازار کبیروالا کا دورہ کرکے سستی اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا اور خریداروں سے اشیاء کے معیار،ریٹس بارے دریافت کیا-محمد حیات لک نے ہدایت کی

کہ سٹالز پر اچھی کوالٹی کی اشیاء وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیئیں-کوالٹی اور ریٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا-ممبر بورڈ آف ریونیو نے پرچیز سنٹر عبدالحکیم پر گندم خریداری مہم کا بھی جائزہ لیا-اسسٹنٹ کمشنر ندیم دیہڑ ان کے ہمراہ تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں