30

خانیوال : ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر انتظام پانچوں رمضان بازاروں میں سبسڈائزڈ ریٹس

خانیوال : ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر انتظام پانچوں رمضان بازاروں میں سبسڈائزڈ ریٹس

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر انتظام پانچوں رمضان بازاروں میں سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیاء کی میں تیزی آگئی-سبسڈی اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے اچانک رمضان بازار میاں چنوں کا دورہ کیا-اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر اور

مارکیٹ کمیٹی افسران ہمراہ تھے-ڈی سی نے تحصیل انتظامیہ کو سبزیوں،پھلوں کی کوالٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آٹا چینی، گوشت سمیت کسی چیز کی قلت نہیں ہونی چاہئیے-انہوں نے کہا کہ تمام رمضان بازاروں میں سیکورٹی انتظامات بھی فول پروف بنائے گئے ہیں-شہری خریداری رمضان بازاروں سے کرکے سستی اشیاء سے فائدہ اٹھائیں-ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کے نرخ پر نظر رکھی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں