57

پی ٹی وی کوئٹہ کے اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہونا انتہائی خوش آئند اقدام ہے ، انصاف آرٹسٹ فورم

پی ٹی وی کوئٹہ کے اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہونا انتہائی خوش آئند اقدام ہے ، انصاف آرٹسٹ فورم

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم ( رجسٹرڈ) بلوچستان کے چیئر پرسن شائستہ صنم ، صدر ملک سعید احمد اعوان، جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش، سرپرست اعلیٰ حلیم مینگل، سیکریٹری مالیات آصف جہانگیر ، سینئر نائب صدر حمل شاد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری فراز احمد مری ، ،امان اللہ ناصر،آفتاب جبل،

نادرنصیر، عرفان قمبرانی ،بہلول بلوچ، نصیب اللہ ، محمد داود ،خالد حسین ، سلیم لانگو اور وحید بلوچ، دردانہ بلوچ، میڈم زینت ثناء نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ کے اسٹوڈیوز رونقیں بحال ہونا انتہائی خوش آئند اقدام ہے ایک طویل عرصہ بعد اسٹوڈیو میں نئے پروگرامز اور ڈراموں کی ریکارڈنگ سے صوبہ بھر کے تمام زبانوں کے فنکاروں کی نا صرف حوصلہ افزائی ہوگی اور اُنہیں اپنے فن کے جوہر دکھانے کا بھر پور موقع ملے گا اس سے فنکاروںکو معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے

اُنہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ کے اسٹوڈیو کی رونقیں بحال کرنے میں جنرل منیجر محمد ایوب بابئی ، پروگرام منیجر فہیم شاہ اور پروگرام پروڈیوسر جما ل ترین کی کاوشوں کو کسی طور پر بھی فراموش نہیںکیا جاسکتا اُنہوں نے کہا کہ ان دنوں جمال ترین پی ٹی وی رائٹر آصف جہانگیر کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل “دنیا بندی خانہـ” کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جوکہ 15 اقساط پر مشتمل ہے جس کی خاص بات یہ ہے

کہ پی ٹی وی کوئٹہ کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے جس میں صوبے میں بولی جانے والی زبانوں جس میں اُردو، پشتو ، براہوئی ، بلوچی ، پنجابی ،فارسی،سندھی یکجا کیا گیا ہے اپنی نوعیت کے اس نئے آئیڈیے میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقے کے مسائل کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے

اس سیریل کی پہلی قسط آج شب گیارہ بجے پی ٹی وی بولان پر آن ایئر کی جائے گی اس سیریل کی چار اقساط رمضان المبارک کے دوران ہر ہفتہ کی شب آن ایئر کی جائے گی جب کہ ایک خصوصی قسط عید کے روز آن ایئر ہوگی

اس سیریل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ پی ٹی وی ، ریڈیو او ر اسٹیج کے مختلف زبانوں کے بلند پایہ فنکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیاہے اس سلسلہ میں انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم نے پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی پی ٹی وی کوئٹہ کے اسٹوڈیوز میں ریکارڈنگ کی رونقین بحال رکھی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں