41

مہمند : قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر آج ضلع مہمند میاں منڈی بازار میں یوم تشکر ریلی

مہمند : قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر آج ضلع مہمند میاں منڈی بازار میں یوم تشکر ریلی

مہمند (افضل صافی)عدالتی فیصلہ کی حمایت اور اسمبلی کی بحالی کے حق میں ملک بھر کی طرح قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر آج ضلع مہمند میاں منڈی بازار میں یوم تشکر ریلی ۔ جس میں ضلعی قائدین اور جمعیت کے کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر محمد عارف حقانی اور دیگر قاٸدین نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی اور تحفظ آئین

پاکستان اور قائد انقلاب کے مشن کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔اور موجودہ آئین شکن حکومت اور خط کا سہارہ لینے والا کٹھ پُتلی وزیر اعظم کے اسلام دشمن، پاکستان اور آئین دشمن مشن سے عوام کو آگاہ کیا۔
عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو کافی نہ سمجھے بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت ائین شکن صدر، وزیر اعظم ، اور سپیکر کو سخت سزا دی جائے۔اپوزیشن پہ اس نااہل حکومت نے جو الزام لگایا تھا

اس پر مقررین نے کہا کہ آپ کے ہوتے ہوئے امریکہ کے سازشوں کو کوئی ضرورت نہیں آپ کاپی ہے ان کے مشن کی تکمیل کیلئے۔ان شاءاللہ اگلے الیکشن میں عوام کے سامنے آ کر آپ کو اپنا آئینہ دکھا کر ووٹ کے ذریعے اس معاشرے کی بگاڑ کا بدلہ لے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں