34

خانیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے رمضان بازار جہانیاں کا دورہ

خانیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے رمضان بازار جہانیاں کا دورہ

خانیوال(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے رمضان بازار جہانیاں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے حکومتی ہدایات کیمطابق انتظامی امور اور صارفین کوفراہم کی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او کا رمضان بازار کے معائنہ کے دوران تعینات پولیس اہلکاران کی ڈیوٹیاں‘صارفین کے چیکنگ کے عمل‘سی سی ٹی وی کیمروں‘ پارکنگ‘

وینٹج پوائنٹ کو چیک کیا اور موقع پر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ خریداری کیلئے رمضان بازار میں آنیوالے صارفین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور واک تھرو گیٹ پر تلاشی کے عمل کو یقینی بنائیں رمضان بازار میں آنے والے صارفین کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے اور ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے رمضان بازار کے آغاز سے لیکر اختتام تک جب تک آخری صارف واپس نہ چلاجائے پولیس افسران وملازمین اپنی ڈیوٹی ہرگز نہیں چھوڑیں گے‘ رمضان بازار کی حدود میں کسی بھی قسم کی پارکنگ سختی سے منع ہے اور کسی بھی گاڑی کو مخصوص پارکنگ

کے علاوہ رمضان بازار کی حدود میں کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ڈی پی او نے نماز جمعہ کے اوقات میں جمعہ ڈیوٹیاں بھی چیک کیں اورمتعلقہ پولیس افسران کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے بارے ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں