’عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا‘، اسد قیصر نے عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کردیا
’عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا‘، اسد قیصر نے عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کردیا
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا۔
ذرائع اپوزیشن کے مطابق اسپیکر نے کہا کہ توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤں، نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوں، جوبھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے 9 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل جاری نہیں ہوا ہے۔